۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
همایش طلیعه حضور یزد

حوزہ/ ایران کے شہر یزد میں میڈیا لٹریسی کے ماہر نے "طلیعہ حضور" نامی کانفرنس میں طلباء کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: عصرِ حاضر میں طلبہ کے لئے میڈیا کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یزمیڈیا لٹریسی کے ماہر محمد ہادی فضل اللہ نژاد نے "طلیعہ حضور" نامی کانفرنس میں طلباء کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آپ میڈیا کے دور کے علما ہیں۔ آج میڈیا ٹیکنالوجی کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور ٹیکنالوجی اب بہت ترقی کر چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: میڈیا اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی ایک اہم جھلک مصنوعی ذہانت یا Artificial intelligence ہے جو کئی معاملات میں معجزہ کے جیسی محسوس ہوتی ہے۔

میڈیا لٹریسی کے اس ماہر نے کہا: جو لوگ خدا پر یقین نہیں رکھتے انہیں بسا اوقات لگتا ہے کہ انسان شاید مختلف شعبوں میں خدائی کام کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: آپ کو بطور عصری میڈیا کے علماء کے ایسے سوالات، توقعات اور لوگوں کا سامنا ہے جن کے نظریات اور عقائد پچھلی دہائیوں کے لوگوں سے بہت مختلف ہیں اور آپ کو اپنے آپ کو اس میدان کے لیے تیار کرنا ہو گا۔

فضل اللہ نژاد نے میڈیا کی شناخت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا: عوام کا علما کے ساتھ براہ راست رابطہ ضروری ہے۔ آپ کی بعض معلومات معرفت شناسی سے متعلق ہیں۔ ضروری ہے کہ اس کی تاریخ سے آگاہی حاصل کریں اور فنی اعتبار سے اس کے بارے میں جانیں۔ آپ کی فنی معلومات اسکول اور یونیورسٹی کے طالب علم سے زیادہ ہونی چاہئیں۔ آپ کو اس میں مہارت حاصل ہونی چاہیے کیونکہ آپ نے تربیت دینا ہے، مربی تیار کرنا ہے اور والدین کو یہ سکھانا ہے کہ اس خطرناک دور میں بچوں کے ساتھ کیسے برتاؤ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .